روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا جلد ہی جارحانہ جواب دیا جائے گا۔
جوبائیڈن انتظامیہ نے روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے 10 سفیروں کو ملک بدرکرنے کا اعلان کردیا۔خبرایجنسی کے مطابق روس پر پابندیاں انتخابات میں مداخلت اورسائبر حملے کے پیش نظرلگائی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 32 انفرادی شخصیات پر پابندیاں لگائی گئیں۔
دوسری جانب نیٹو اتحادی ملکوں نے امریکی پابندیوں کے اعلان پر روس کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ادھر امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیرکوطلب کرلیا اور روسی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکا کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جب کہ روس متعدد دفعہ امریکا کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں اورالیکشن میں مداخلت پر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر مزید نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔سائبر حملوں اورالیکشن میں مداخلت کے خلاف 10 روسی حکام کو بھی امریکہ سے بے دخل کر دیا جائے گا جن میں واشنگٹن اور نیویارک میں تعینات روسی سفارت کار بھی شامل ہیں۔