ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کا سندھ کیلیے 445 ارب کا پیکج کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے سندھ کیلیے 445 ارب کا پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے یہاں میں نے بہت غربت دیکھی ہے، یہاں کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، یہاں بنیادی حقوق کی عدم فراہمی اور طاقتور کا ظلم نظر آتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ آگے جانے کی بجائے مزید پیچھے جا رہا ہے۔ سندھ کیلیے 445 ارب کا پیکج ادھ ادھر سے پیسے کھینچ کر تیار کیا۔22فیصد آباد ی کے لئے احساس پروگرام کا 33فیصد فنڈ سندھ کے لوگوں پر خرچ ہوگا۔ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا پورا موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں اندرون سندھ آنے کا موقع نہیں ملا، سندھ کے کئی علاقے ترقی کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں، اندرون سندھ پاکستان کا سب سےغریب ترین علاقہ ہے، اندرون سندھ  کے لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سندھ کے گاؤں آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں، پنجاب میں مافیا کے ساتھ مقابلہ ہے، اس لیے سندھ میں وقت نہیں گزارسکا

وزیراعظم کہا کہ ضروری ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں، وہ اپنا کاروبار کریں، جو بھی اپنا سیٹ اپ بنائے گا، ہماری حکومت کوشش کرے گی کہ انہیں سود کے بغیر قرضے دیے جائیں۔ ہم پوری کوشش کریںگے کہ سندھ کے لوگوں کی مدد کریں۔نوجوانوں کو ہنر سکھادیں تو یہ آبادی ہمارا اثاثہ بن جائے گی۔

انہوں نے کہا حکومت ملی تو ملک پر تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا ہوا تھا، ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزارارب روپے واپس کیے۔ ملک کا زیادہ تر پیسہ قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا۔پنجا ب میں مافیا کے ساتھ لڑنے میں مصروف رہا اس لئے سندھ میں ٹائم گزارنے کا موقع نہیں ملا۔نیوز ی لینڈ کی آبادی پچاس سے ساٹھ لاکھ تک ہے مگر وہاں کھیلوں کے گراونڈ ہمارے ملک سے زیادہ ہیں حالا نکہ ہماری آبادی ان سے کئی گنا زیادہ ہے ۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ پاکستان میں صرف ایک لیڈر ہے جو قومی سوچ رکھنے والا لیڈر ہے، عمران خان واحد وہ لیڈر ہے جو پورے پاکستان کا لیڈر ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، صوبہ سندھ کے لئے446 ارب روپے کا پیکج ہے، پاکستان کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنیوالا صوبہ سندھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پیداوار کے باوجود سندھ کے بہت سے علاقے گیس سے محروم ہیں، جب وفاق سندھ کی خدمت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو صوبائی حکومت رکاوٹیں ڈالتی ہے، وزیراعظم کے سندھ کے لئے پیکج میں بڑے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ بجلی اور گیس کی ترسیل بہتر بنانے کا 52 ارب روپے کا منصوبہ اگلے دو سال میں مکمل ہوگا، سندھ کے نوجوانوں کے لئے ڈجیٹل اسکلز پروگرام بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مشن دبئی لندن میں جائیداد بنانا نہیں اور نہ ہی سوئس بینک اکاونٹ میں رقم جمع کرنا ہے۔