دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 30لاکھ 25ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے ،بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہزار 648سے زائد ،یوکرائن میں دس ہزار 282سے زائد ، میکسیکو میں چار ہزار 157سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں ایک ہزار24 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ 37ہزار 809 نئے کیسز سامنے آئے ۔ دنیا بھر میں اب تک 14کروڑ 13ہزار 23ہزار933 سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 12کروڑ 69 ہزار 612 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ 30لاکھ 24ہزار 317افراد جا ن کی بازی ہار گئے ۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں رپورٹ ہوئیں جہاں پانچ لاکھ 80 ہزار 756 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ، برازئل تین لاکھ 71 ہزار 889 اموات کیساتھ دوسرے ، میکسیکو دو لاکھ 12 ہزار 228 ہلاکتوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
کورونا سے متاثرین کی فہرست میں بھی امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں تین کروڑ 23 لاکھ 61 ہزار 278 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، بھارت ایک کروڑ 47 لاکھ 88 ہزار 109 کیساتھ دوسرے ، برازیل ایک کروڑ 39 لاکھ 134 کیسز کیساتھ تیسرے ، فرانس 52 لاکھ 60 ہزار 182کیسز کیساتھ چوتھے ، روس 46 لاکھ 93 ہزار 469 کیسز کیساتھ پانچویں ، برطانیہ 43لاکھ 85ہزار 938کیسز کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔