قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جائیدادیں فروخت کرنے کیلئے نیب راولپنڈی نے درخواست تیارکرلی جسے نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت میں جمع کروائیں گے۔ نیلا م کرنے والی جائیدادوں میں اتفاق فائونڈری، حدیبیہ پیپرمل ،بخش ٹیکسٹائل مل اورحدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرزبھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہوراپرمال کی جائیداداورزرعی اراضی، 110ایکڑ پرمشتمل فش فام ،مری کا بنگلہ، شانگلہ گلی کا گھراورشیخوپورہ میں2 قیمتی جائیدادیں بھی نیلام کی جائیں گی۔نوازشریف کے 3فارن اکائونٹ اور5پاکستانی اکائونٹ میں موجودرقم 6 لاکھ 12 ہزارروپے بھی قومی خزانے میں منتقل کی جائے گی۔
خیال رہے کہ نوازشریف اگست2020 میں عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قراردیاتھا۔