وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو
وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرار داد بحث کیلیے منظور

اسپیکراسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیاہے ،ملکی تاریخ کے اہم اجلاس میں پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرار داد کو کثرت رائے سے منظورکر لیا گیاہے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدرکرنے کیلیے پارلیمنٹ سے رائے لی گئی ہے، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے اوراس معاملے پر بحث کی جائے۔

قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر اسد قیصرکا اجلاس میں علی محمد خان نے معاملے پرپارلیمنٹ کی کمیٹی بنانے کی قرار داد کو قوم اسمبلی میں پیش کیا ،جسے فرانسیسی سفیر سے متعلق  معاملے پر بحث کیلیے کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا ۔

قرار دادکے متن میں کہا گیاہے کہ تمام مسلم ممالک سے اس معاملے پرسیرحاصل بات کی جائے،تمام یورپین ممالک بالعموم اورفرانس کوبالخصوص معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیاجائے، فرانسیسی سفیرکو ملک سے نکالنے کے معاملہ پر بحث کی جائے۔بین الاقوامی امورریاست کوطے کرنے چاہئیں،کوئی گروہ دبائونہیں ڈال سکتا، انتہائی حساس معاملہ ہے،اسپیشل کمیٹی ہونی چاہیے، معاملے کواجتماعی طورپرعالمی فورمزپراٹھایاجائے۔ اسپیکرنےقومی اسمبلی کا اجلاس 23 اپریل تک ملتوی کردیا ۔