امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے، ریاست اوہائیو کے شہرکولمبس میں پولیس فائرنگ میں 15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پیش آنے والے واقعے میں چند سیاہ فام لڑکیاں آپس میں لڑتی دکھائی دیں، ویڈیو میں چاقو سے حملہ کرنے والی ایک سیاہ فام لڑکی کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا،شہر کے میئرنے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹیگیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔