بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو
بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو

خیرپور۔ بس اور وین میں تصادم ۔12افراد جاں بحق

خیرپور میں اولڈ نیشنل ہائی وے پر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں12افراد جاں بحق ہوگئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پہلےعوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو تباہ شدہ گاڑیوں سے نکالا، حادثے میں مسافر وین پوری طرح تباہ ہوگئی تھی، جبکہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں کہ حادثے کی وجوہات کیا ہیں، زخمیوں کو ریسکیو کی مدد سے خیرپوراسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔