چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عمران خان مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی کررہے ہیں ، رمضان پیکج کہیں نظر نہیں آرہا۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گھی، آٹےسمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی ریکارڈ قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کوریلیف اس وقت ملے گا جب مہنگائی کے ذمے دار نااہل حکمران گھر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نگرانی کے اعلان کے بعد مہنگائی میں اضافہ تشویش ناک ہے، عمران خان نے جس رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا، وہ کہیں نظر نہیں آرہا،بیشتر بچت بازاروں میں اوپن مارکیٹ سے زیادہ مہنگی اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو قرضوں میں جھونک کرمافیازکے حوالے کردیا، وزرائے خزانہ کی تبدیلی سے عوام کی تکلیفوں میں کوئی کمی نہیں آسکتی۔