ڈویژنل صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سردار محمد سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے خوفزدہ جماعتیں حلقہ NA-249 کے ضمنی انتخاب میں تاخیر چاہتی ہیں۔ ایم ایس ایف(ن) کے متحرک اور فعال کارکنوں کی محنت رنگ لائے گی۔ کراچی سے بھی میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ کامیاب ہوگا۔ مریم نواز شریف کی کراچی آمد مفتاح اسماعیل کی کامیابی کی مبارکباد دینے کے لئے ہے۔
کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل نے تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ NA-249 کے ضمنی انتخاب میں التوا کی درخواستوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی یقینی دیکھ کر سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں.
سردار محمد سہیل کا کہنا تھا کہ ایم ایس ایف(ن) کے متحرک اور فعال کارکنوں کی محنت رنگ لائے گی اور کراچی سے بھی میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ کامیاب ہوگا۔
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کراچی ڈویژن کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر سردار محمد سہیل نے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ، جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی کی جانب سے اسلام آباد میں پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
سردار محمد سہیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقہ NA-249 کے انتخابات مکمل ہونے اور الیکشن کمیشن کے تصدیق شدہ نتائج کے حصول تک مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے شیر ہر پولنگ اسٹیشن اور تمام پولنگ بوتھ پر کڑا پہرہ دیں گے۔
ہم کراچی میں بھی ڈسکہ جیسے نتائج کے لئے پر امید ہیں اور ڈسکہ کی طرح کراچی سے اپنی جبرا چھینی ہوئی نشست دوبارہ حاصل کریں گے۔
سردار محمد سہیل نے کہا کہ مرکزی صدر رانا محمد ارشد اور صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کی رہنمائی میں ایم ایس ایف(ن) سندھ میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے. کراچی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیئے کو لے کر کراچی سے کشمور تک سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں ایم یس ایف(ن) کے یونٹ قائم کریں گے اور آئندہ انتخابات تک سندھ میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) محترمہ مریم نواز شریف کی وزارت عظمی تک پہنچنے میں بھرپور کردار ادا کرتی نظر آئے گی۔
مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کی کارکردگی پر مرکزی صدر رانا محمد ارشد کے خیالات اور حوصلہ افزائی ہمارے ساتھیوں کو مزید فعال کرنے اور سندھ کے کونے کونے تک ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پہنچانے میں مہمیز کا کردار ادا کر رہی ہے۔
سردار محمد سہیل نے کہا کہ ایم ایس ایف(ن) سندھ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف، مرکزی صدر میاں شہباز شریف، بائیس کروڑ پاکستانیوں کی مستقبل کی وزیر اعظم محترمہ مرم نواز شریف اور ایم ایس ایف(ن) پاکستان کے صدر رانا محمد ارشد کے اعتماد اور توقعات پر پورا اترے۔