عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو
عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عدالت میں روزہ کیوں توڑنا پڑگیا?

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی جس پرانہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے اسپتال کے لیے روانہ ہو گئے۔

رہنما مسلم لیگ نون علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزے کی حالت میں عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔

نون لیگی رہنما نے مزید بتایا ہے کہ طبیعت بگڑنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو روزہ بھی توڑنا پڑا۔علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر ہائی کورٹ سے اسلام آباد امراضِ قلب کے اسپتال کے لیے روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب پشاورہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکی بغاوت کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔