حکومتِ سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے کے کراچی میں ہفتہ وار سیف ڈیز ایک بار پھر تبدیل کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق آج جمعے اوراتوارکو شہر میں مارکیٹیں اورکاروبار بند رہے گا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیئے گئے نئے حکم نامے کے مطابق تجارتی مراکز ہفتے اور اتوار کے بجائے اب جمعے اوراتوارکو بند رہیں گے۔
اس حکم نامے کے بعد آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے تمام کاروباری مراکزآج (23 اپریل جمعے کو) بند رہیں گے۔
کومتِ سندھ کے حکم نامے کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں، بیکری، دودھ، سبزی، پھل، میڈیکل اسٹورز، اسپتال، کلینکس، میڈیا کے اداروں، اخبار فروشوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگرپر نہیں ہوگا۔