عاشقان رسولؐ پر بیہمانہ تشدد کی مذمت، اظہار یکجہتی کے لیے آج کراچی بار تا کراچی پریس کلب تک وکلا برداری کی ریلی بھی نکالی جائے گی، منصف جان ایڈوکیٹ
عاشقان رسولؐ پر بیہمانہ تشدد کی مذمت، اظہار یکجہتی کے لیے آج کراچی بار تا کراچی پریس کلب تک وکلا برداری کی ریلی بھی نکالی جائے گی، منصف جان ایڈوکیٹ

کالعدم تحریک لبیک کے اسیر کارکنوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان

کراچی: این اے 249 کے امیدوار منصف جان ایڈووکیٹ نے ناموس رسالت کے تحفظ میں سڑکوں پر نکلنے والے تمام اسیر عاشقان مصطفیٰؐ کو قانونی امداد دینے کا اعلان کر دیا اور لاہور میں عاشقان رسولؐ پر بیہمانہ تشدد کی شدید مزمت کی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں منصف جان ایڈدوکیٹ نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کے سینوں میں گولیاں مار کر حکومت نے اپنے گستاخ آقا فرانس کو خوش کیا ہے اور حاکم وقت ریاست مدینہ بنانے کے دعوے میں جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ، سچے عاشقوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے اور انہیں نقص امن قرار دے کر پابند سلاسل کیا گیا اور ریاستی وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے شہید کیا گیا حکومت کا سارا عمل غیر قانونی اور انتہائی نفرت انگیز رہا جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ تمام عاشقان رسولؐ جو قید میں یا نظر بند ہیں ان سب کو رضائے الہٰی کے لیئے قانونی امداد فراہم کرتے ہوئے ان کے مقدمات میں پیروی کرنے کو تیار ہیں لہذا سائلین ان سے رابطہ کریں۔
علاوہ ازیں منصف جان ایڈووکیٹ نے حکومت کے اس ناروا عمل کے خلاف اور عاشقان رسولؐ سے اظہار یکجہتی کے لیئے آج کراچی بار تا کراچی پریس کلب تک وکلا برداری کی ریلی بھی نکالی جائے گی۔