عراقی دارالحکومت بغداد میں کورونا کے ہسپتال میں سلنڈر پھٹنے سے 82مریض ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں 82کورونا کے مریض ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد فوری طورپرآگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اورہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت دیگر عملے کو باہر نکالا گیا۔
عراقی شہری دفاع کے مطابق ہسپتال میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے ہسپتال کو اپنی لپیٹ میں لیا جب کہ مریضوں کو آگ کی وجہ سے وینٹیلیٹرز سے ہٹانا پڑا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہوا۔
انسانی حقوق کمیشن نے واقعہ کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم سے وزیر صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔