بابر اعظم نے76 کے تناسب ایک روزہ میچز میں228 رنزبنائے۔فائل فوٹو
بابر اعظم نے76 کے تناسب ایک روزہ میچز میں228 رنزبنائے۔فائل فوٹو

پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریزاپنے نام کرلی

ومی کرکٹ ٹیم نے تیسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 24رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ۔پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر141رنز بنا سکی ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 60گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 91 اسکور بنائے ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر اوپنرز محمد رضوان اور شرجیل خان میدان میں اترے، زمبابوین باولرز شروع سے ہی اسکور روکنے کی کوشش میں نظرآئے تاہم چوتھے اوور کے اختتام تک دونوں بلے بازوں نے 4 بائونڈری شاٹس کی مدد سے 28 اسکور بنا لیے۔

اوپننگ پارٹنر شپ زیادہ دیر نہ چل سکی اور شرجیل خان جانگوے کی بال پر مزربانی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم آئے اور چھا گئے، انہوں نے 46 گیندوں پر 52 رنز بنائے، اس طرح ٹی 20 میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا اعزازاپنے نام کیا۔ بابر اعظم نے 54 میچوں میں 2 ہزار رنز مکمل کے جبکہ ویرات کوہلی نے 56 میچز میں 2 ہزار رنز بنائے تھے۔کپتان اپنا اعزاز پانے کے بعد آخری اوور میں آوٹ ہوئے۔ فخر زمان صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں زمبابوے کا بیٹنگ یونٹ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر پایا ۔زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھویرے 59،تاریسے مشکاندا 10،تیدوانشے مرمانی 35،برینڈن ٹیلر 20،ریگز چیکبوا صفر ،سین ویلیمز نو اور لیوک جونگوے پانچ سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے حسن علی نے چاروکٹ لیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔حارث روف نے دو جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی ۔