چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چینی اورآٹا اسکینڈل کے حوالے سے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ان معاملوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔
چیئرمین نیب کا کہناتھا کہ منی لانڈرنگ، جعلی اکاونٹس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسزکی تحقیقات میرٹ پرکی جارہی ہیں، شوگراورآٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ان مقدمات میں کسی بھی قسم کے دبائو کی پروا کیے بغیر اپنی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا، نیب نے 1269 بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے اور 790 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے مزید کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔