کراچی: مدینہ کالونی تھانے کے غازی پولیس اہلکار طیب ہارون نے ایک دفعہ پھر ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے 2ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
واضح رہے مذکورہ غازی پولیس اہلکار ماضی میں بھی ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مدینہ کالونی تھانے کی حدود سے بلدیہ ڈاکخانہ چوک پر اسلحہ کے زور پر عوام سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیتو ں کو موٹر سائیکل گشت پر معمور پولیس اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
مدینہ کالونی تھانے کے غازی اہلکار طیب ہارون جو پہلے بھی بلدیہ 24 مارکیٹ میں ڈکیتوں سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت جان کی بازی لگاکر گرفتار کرلیا۔
غازی طیب ہارون کے ہمراہ 3 پولیس اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے حکمت عملی کے تحت یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس بہترین کاروائی پر ہم سندھ پولیس کے اس غازی جوان طیب ہارون اور اس کے ہمراہ دیگرجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایڈیشنل آئی جی سندھ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری اور ایس پی بلدیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس غازی جوان اور اس کے ہمراہ دیگر پولیس ملازمان کو شاباشی دیکر ان جوانوں کا حوصلہ بلند کیا جائے۔