ترکی میں مکمل لاک ڈائون کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ترکی میں مکمل لاک ڈائون کا اعلان ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث کیا گیا۔
ترکی میں مکمل لاک ڈائون کا اطلاق 29 اپریل سے ہوگا جو 17 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔
مکمل لاک ڈائون کا اعلان ترکی میں 24گھنٹے کےدوران 37ہزار 312کیسز رپورٹ ہونے اور کورونا وائرس کے باعث 353افراد کے جاں بحق ہونے پر کیا گیا۔
حکمنامے میں ترک صدر رجب طیب اروان نے کہا ہے کہ تمام کاروباری مراکز اپنی سرگرمیاں 17مئی تک بند کردیں۔