بھارتی پولیس اہلکار کی معروف قوالی ’بھر دو جھولی‘ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بھارتی پولیس اہلکار اپنی خوبصورت آواز میں معروف قوالی ’بھر دو جھولی‘ پڑھتا نظر آرہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پولیس اہلکار کوئی برتن بجاتے ہوئے اپنی سُریلی آواز میں قوالی ’بھر دو جھولی‘ پڑھ رہا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ بھارتی پولیس اہلکار کی سُریلی آواز میں پڑھی گئی اس قوالی کو اُن کے ساتھی اہلکار بھی بڑی ہی غور سے سُن رہے ہیں۔
بھارتی پولیس اہکار کی اس ویڈیو کو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں خوب پسند اور شیئر کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی بھارت کے شہر ممبئی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ڈیوٹی پر معمور پولیس نے مسلمانوں سے تراویح میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دُعا کرنے کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر جان سے جانے لگے۔
کیسز بڑھنے پر اسپتالوں کے باہر مریضوں کی لائن لگ گئی، اسپتالوں میں آکسیجن کم پڑ گئی، میتوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی جگہ کم پڑنے لگی۔