عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اڈانوم گیبریئس نے بھارت میں کورونا کے حالات پر کہا کہ ”ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دل دہلانے والی ہے، اسی لیے عالمی ادارہ صحت کورونا سے نمٹنے کے لیے اضافی عملہ اور سامان بھیج رہا ہے“۔
ھارتی میڈیا کے مطابق سربراہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) ٹیڈروس نے بریفنگ میں بتایا کہ ”ڈبلیو ایچ او ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ بھارت کو ان حالات سے نمٹنے کیلیے آکسیجن، موبائل فیلڈ اسپتال اور لیبارٹری کی سہولیات سمیت دیگر سامان فراہم کرے ۔انہوں نے کہ کہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ڈبلیو ایچ او کے عملے کے 2600افراد بھارت کی مدد کیلیے روانہ کیے جا رہے ہیں ۔