بھارت میں کورونا کی تیسری لہر انتہائی خوفناک شکل اختیارکرنے لگی ، ریاست مہراشٹرا کے علاقے مباجوگائی میں گاڑیاں کم پڑنے سے ایک ایمبولینس میں 22لاشیں رکھی گئیں ۔
بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، ریاست کرناٹکا میں آج سے 14روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، کرناٹکا میں پابندیاں 10مئی تک برقرار رہیں گی ۔
بھارتی ریاست آسام میں بھی یکم مئی تک رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ گجرات کے شہر صورت کے ہسپتالوں میں آکیسجن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ہسپتال کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ آکسیجن کی سپلائی بحال ہونے تک نئے کورونا مریض داخل نہیں کیے جائیں گے، شہر میں زیرعلاج چار ہزار مریضوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
بھارتی شہر پٹالہ میں 24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا 31لوگ ہلاک ہو گئے، بڑی تعداد میں کورونا سے اموات کے باعث پٹیالہ کے سول ہسپتال کے مردہ خانے میں جگہ کم پڑ گئی، کئی لاشیں ہسپتال کے باہر کھڑی ایمبولینسز میں رکھی گئی ہیں ۔