متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔فائل فوٹو
متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔فائل فوٹو

خود سوزی کرنے والا سب انسپکٹر دم توڑ گیا

کراچی۔سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والا معطل سب انسپکٹرگلشن اقبال میں واقع نجی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرکومیٹھادرتھانے کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خود پر پیٹرول چھڑک کرخود سوزی کی کوشش کے دوران جھلس کرشدید زخمی ہونے والامعطل سب انسپکٹر مظفرعلی چانڈیورات گئے گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔ متوفی کے بھتیجے صفدر چانڈیو نے بتایا کہ چچا نے خود سوزی کرنے کے بعد اسپتال میں پولیس و رینجرزافسران کواپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے انہیں 4 پولیس افسران واہلکارتنگ کررہے تھے جس پران کے چچانے چاروں پولیس افسران واہلکارکے خلاف اعلی پولیس حکام کو درخواستیں بھی جمع کرائی تھیں لیکن ان چاروں نے مل کران کے چچا کے خلاف انکوائری شروع کروادی اورانہیں معطل ہی کرادیا جس پران کے چچا پریشان ہو گئے اور پریشانی میں ہی انھوں نے خود کو آگ لگا لی، ان کے چچا سندھ پولیس کے او آئی سی ٹیلی کمیونیکیشن میر پور خاص تھے۔