قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے روز ضلع کیماڑی اورغربی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی اور ضلع غربی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق این اے 249 پر ضمنی الیکشن 29 اپریل بروز جمعرات کو ہوگا اور ضمنی انتخاب کے روز حلقے میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
قومی اسمبلی کی یہ نشست تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات کے روز ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔