راشد السویست مقابلے کے تیسرے رائونڈ میں ہی گرگئے تھے ۔فائل فوٹو
راشد السویست مقابلے کے تیسرے رائونڈ میں ہی گرگئے تھے ۔فائل فوٹو

ورلڈ چیمپئن شپ میں فائٹ کے دوران باکسر کاری ضرب لگنے سے ہلاک

نوجوان باکسر راشد السویست یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹ لگنے سے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے دس روز بعد انتقال کرگئے ۔

ایک انگریزی جریدے کے مطابق راشد السویست کی انتون وینوگراڈو کے ساتھ رواں ماہ پولینڈ میں فائٹ ہوئی ، فائٹ کے دوران انہیں دماغ پرچوٹ لگی جس پرانہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا اوران کی سرجری کی گئی تاہم ان کی یہ سرجری کامیاب ثابت نہ ہوئی اوروہ ایک ہفتے کے بعد ہی انتقال کرگئے ۔

اطلاعات کے مطابق وہ مقابلے کے تیسرے رائونڈ میں ہی گرگئے تھے ۔تاحال یہ علم نہ ہو سکا کہ ان کے دماغ میں پہلے سے کوئی چوٹ موجود تھی یا رنگ میں لگنے والی مخالف کی ضرب کا ہی اثر اتنا خطرناک تھا۔