سری لنکا بھی یورپی ممالک کے نقش قدم پرچل پڑا، مسلمان خواتین پرعوامی مقامات پر برقعہ پہننے یا چہرہ مکمل ڈھانپنے پر پابندی لگادی۔
سری لنکا کی کابینہ نےعوامی مقامات پر برقعہ پہننے یا چہرہ مکمل ڈھانپنے پر پابندی کی منظوری دیدی۔پابندی کےاطلاق سے پہلے پارلیمنٹ سے منظوری لی جائےگی،جہاں حکومت کی اکثریت ہے۔
مذہبی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندے نے پابندی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزری قرار دیا ہے۔
واضع رہے گزشتہ ماہ سری لنکا میں پاکستان کے سفیر نے بھی برقعے پر پابندی کی تجویز پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔