کراچی: رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر پاک کالونی کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی واردات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محمد ساجد عرف ذیشان عرف لمبا کا تعلق ہنڈا سوک گروپ سے ہے۔ ملزم سے ڈکیتی اور قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔