اورنگی ٹائون میں مدرسہ استاد نے 9 سالہ بچے کو بدترین تشدد نشانہ بنایا۔
9 سالہ ایان ولد محمد اکرم اورنگی ٹائون سیکٹر 12/C میں واقع امام حسین مسجد و مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرتا ہے۔
متاثرہ بچے کے والد نے پاکستان بازار تھانے میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ ملزم قاری محبوب نے میرے بیٹے کے ہاتھوں اور جسم پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، میں نے قطر ہسپتال میں اپنے بیٹے کی ایم ایل او رپورٹ کرائی ہے میں ایک ٹھیکیدار کے ساتھ چوکیداری کا کام کرتا ہوں، غریب آدمی ہوں، میرا بیٹا سپارہ پڑھنے مدرسے جاتا ہے، قاری اس سے قبل بھی تشدد کرتا رہا ہے۔
متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر پاکستان بازار تھانے میں ملزم قاری محبوب کے خلاف مقدمہ 229/2021 درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔