بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3498 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ہنگامی صورتحال اختیار کر چکی ہے اور ایک کروڑ 79 لاکھ متاثرین کے ساتھ یہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
بھارت میں مسلسل کئی روز سے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور متعدد علاقوں میں آکسیجن اور وینٹیلیٹرکی تعداد کم ہو گئی ہے۔