ملک میں یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں م یں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔
سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پونے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔
پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 15 روہے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔