مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام دنیا نے مسترد کیا ہے ، پاکستانی الیکشن کمیشن بھی اسے ناقابل عمل قرار دے چکا ہے ، ایک فرد کی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اوراعتماد سے ہوتا ہے ، انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت سے ممکن ہوتی ہیں ۔