بھارت میں ایک دن میں تین لاکھ 92ہزارکورونا کیسز سامنے آگئے
احمد آباد کے ایک خیراتی ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے دو نرسوں سمیت 18 مریض جان کی بازی ہارگئے
عورت کورونا سے صحتیاب ہوگئیں جس کے بعد وہ خود کو گھرآگئیں۔فائل فوٹو
بھارت میں ایک دن میں تین لاکھ 92ہزار کے ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آگئے، جبکہ تین ہزار689افراد جاں بحق ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے زیرانتظام چلنے والے ہسپتال کے کورونا وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی،آگ تیزی سے آئی سی یو تک پہنچ گئی جس سے دو نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک ہوگئے۔ہسپتال میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں جب کہ کورونا وارڈ اور آئی سی یو سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقلی کے لیے 40 ایمبولینسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں رواں برس ہسپتالوں میں آتشزدگی کے تین بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مجموعی طورپر50 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔