آسٹرین دارالحکومت ویانا میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے ہوئے جس کے دوران مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپوں میں سات پولیس اہلکار زخمی جبکہ 11مظاہرین گرفتار ہو گئے ۔
ویانا میں یکم مئی قومی تعطیل کے موقع پر شہر کے وسطی علاقے میں کورونا کے خلاف متعدد مظاہرے سہ پہر کے وقت تقریبا ًایک سو نامعلوم افراد سٹی ہالا سکوائر کے علاقے میں جمع ہوئے تاکہ کورونا کے موجودہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ کر سکیں۔ آہستہ آہستہ تعداد بڑھتی گئی اور ریلی میں منتقل ہونا شروع ہوگئی،اس دوران کوروناکے قواعد کو شرکاکی اکثریت نے نظراندازکیا۔
مظاہرین کے شرکاءکو برگ تھیٹر کے سامنے روک دیا گیا اور مظاہرین نے پولیس پر شیشے اور پلاسٹک کی بوتلوں سے حملہ کردیا۔ ایک اور دوسرے مظاہرہ جو اوٹاکرنگ اسٹیشن سے سگمنڈ فرائیڈ پارک تک مارچ کر رہا تھا ،اس دوران پائروٹیکنالوجی کے قانون کی الگ الگ خلاف ورزی ہوئی۔ پارک میں اختتامی ریلی کے دوران شرکا نے بینرز لگانے کے لئے ایک چرچ کے سہاروں پر چڑھنے کی کوشش کی تو پولیس کی مداخلت کے دوران پولیس کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت کی وارداتیں شروع ہوگئیں۔
پولیس پر شیشے کی بوتلیں اور کین پھینکے گئے۔ پولیس افسران کے خلاف پرتشدد حملوں کی وجہ سے حملہ آوروں مظاہرین کے خلاف کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کرنا پڑا۔ پولیس کی مستقل مداخلت کی بدولت واقعات کو جلد قابو کرلیا گیا اور بڑے پیمانے پر آپریشن کے نتیجہ میں گیارہ گرفتاریاں ہوئیں اور سات پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔