خیبرپختونخواحکومت نے صحت کارڈ کے طرزپر مستحقین کے لیے راشن کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، راشن کارڈ سے مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پرپرفراہم کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت صحت کارڈ کے طرزپر راشن کارڈ جاری کرے گی ، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پر پر فراہم کیاجائے گا۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ راشن کارڈوزیراعظم کے فلاحی ریاست کے مشن میں سنگ میل ثابت ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام دوست حکومت ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور مفاد عامہ کےاقدامات کا عملی سلسلہ جاری رہے گا ۔