رپورٹ :عمران خان
ایف آئی اے اہلکاروں اورافسران کے لئے ڈریس کوڈ کے احکامات جاری کردئے گئے ،احکامات کے مطابق دوران ڈیوٹی ڈریس کوڈ کا استعمال تمام ملازمین اورافسران پرلاگو ہو گا،ملازمین اورافسران کی 3 کیٹگریز کے لئےہیڈکوارٹرزسے مختلف ڈریس کوڈ پرمبنی آفس آرڈرجاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹررینک کے لئےآپریشنل ڈیوٹی،عدالت میں پیشی کے دوران یونیفارم پہننا لازم قراردیا گیا اسی طرح سے کانسٹیبل تاانسپکٹررینک کاایگزیکٹو کیڈرسینئرافسران کےدفاترمیں بھی یونیفارم میں پیش ہوگا،مراسلے کے مطابق پے گروپ 1 سے4کے نائب قاصد ودیگرملازمین کے لئے بھی ڈریس کوڈلازم ہو گا،جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق نائب قاصد،ڈرائیورکے لئے ڈریس کوڈسفیدشلوارقمیض،بلیک واسکٹ اور مخصوص ٹوپی پر مشتمل ہوگا جبکہ دیگرملازمین کے لئے شلوارقمیض یا پینٹ شرٹ کے ساتھ پیلی سیفٹٰ ویسٹ کا استعمال لازمی قراردیا گیا جبکہ گریڈ17 اوربالاافسران کے لئے پینٹ شرٹ اورکوٹ کے ساتھ موزوں شوز کا استعمال الزمی قرار دیا گیا ہے اسی طرح سے گریڈ17 اوربالاافسران کوشلوارقمیض کےساتھ ڈریس کوٹ یا ویسٹ کوٹ ،موزوں شوزاستعمال کی بھی اجازت ہو گی ،جبکہ خواتین افسران یا ملازمین کے لئے دفتری ضروریات کے مطابق ڈریس کوڈ ضروری قراردیا گیا ہے ۔