گزشتہ 24گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید161 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار310 تک پہنچ گئی جبکہ 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 37ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 8.98فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 ہے اور 7 لاکھ 28 ہزار 44 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 572 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 667، خیبر پختونخوا 3 ہزار 392، اسلام ا?باد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 209، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64، پنجاب 3 لاکھ 6 ہزار 929، سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، بلوچستان 22 ہزار 620، آزاد کشمیر17 ہزار 371 اورگلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔