لوئرکوہستان میں دو ٹریفک حادثات میں11 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔
ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار جدون کے مطابق شاہراہ ریشم پرلوئرکوہستان میں دو ٹریفک حادثات پیشں آئے، دونوں واقعات شاہراہ ریشم پر پیش آئے، پہلا واقعہ کیروکے قریب اس وقت پیش آیا جب ایمبولینس میں بزرگ کی لاش کو سوات منتقل کیا جارہا تھا کہ پھسلن کے باعث وہ گہری کھائی میں جا گری، دلخراش واقعے کے نتیجے میں خاتون سمیت آٹھ افرادجاں بحق ہوئے۔
ڈی پی او کوہستان کے مطابق ایمبولینس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی برادری تحصیل کندیا اسگل کوہستان اپر سے ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی افسران موقع پر پہنچے، جنہوں نے امدادی ٹیموں کی مدد سے لاشوں کو نکال کر آرایچ سی پٹن منتقل کیا۔