مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے علاج کی غرض سے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے اور بیرون ملک جانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
شہبازشریف کی طرف سے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکر دی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی گزشتہ ماہ 14 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت منظورکرلی تھی۔