عید کی خریداری کیلیے بازاروں میں رش کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا، شاہراہوں پرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں‘ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا۔
ٹریفک جام میں ایمبولینس بھی پھنس گئیں کئی مقامات پر ٹریفک پولیس غائب‘ شہری اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
جمعرات کے روز مختلف علاقوں جن میں صدر‘ مارٹن روڈ ‘شاہراہ فیصل‘طارق روڈ، راشد منہاس روڈ‘ لیاقت آباد، حسن اسکوائر ،نیپا چورنگی ، ایم اے جناح روڈ‘ آئی آئی چندریگر روڈ، ماڑی روڈ و دیگر شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس کے نتیجے میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر شہری مجبور ہوگئے، کئی مقامات پر ٹریفک پولیس بھی غائب تھی۔
خڈشہ ہے کہ شہریوں کا روزہ افطار بھی شاہراہوں پر ہی ہوگا۔ ٹریفک جام کے باعث ایمبولینس بھی ٹریک جام میں پھنس گئیں۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔