کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹریڈ انڈسٹری اور پبلک کو بینکاری خدمات کی فراہمی کے لیے پیر اور منگل کو بینکوں کی 50 فیصد شاخیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق زرمبادلہ کا کاروبار کرنے والی 50 فیصد شاخیں پیر 10 مئی کو خدمات فراہم کریں گی۔ پیر کو بند رہنے والی باقی 50 فیصد شاخیں منگل 11 مئی کو کھلی رہیں گی جب کہ پیر اور منگل کو بینکوں کی 50 فیصد شاخیں صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک وقفہ کے بغیر خدمات فراہم کریں گی۔