کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نوجوانوں کی ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہری سے لوٹ مار ہوتے دیکھ کر نوجوانوں نے ڈاکوؤں کی پکڑنے کی کوشش کی، نوجوانوں کو اپنی جانب آتا دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3نوجوان اور ایک راہ گزر بچہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس گلشن حدید میں ڈکیتی کی کوشش مزاحمت پر 2 بچوں سمیت چار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
ایک زخمی کا نام طاھر مگسی بتایا جارہا ہے جبکہ ایک بچے اور شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔