کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 140 اموات اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار31 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 86 ہزار151 ہے اور7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 44 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کیے گئےاور ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.58 فیصد رہی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار809 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 691، خیبرپختونخوا 3 ہزار 497، اسلام ا?باد 699، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 240 اور آزاد کشمیر میں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 65، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 21 ہزار728، پنجاب 3 لاکھ 12 ہزار 522، سندھ 2 لاکھ 88 ہزار680، بلوچستان 22 ہزار900، آزاد کشمیر17 ہزار583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔