ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم امجد علی ولد عبدالحمید کو گرفتار کیا
ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم امجد علی ولد عبدالحمید کو گرفتار کیا

سرجانی پولیس کی کاروائی گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والاملزم گرفتار

ویسٹ پولیس نے بلائینڈ ہاؤس ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزم سے ڈکیتی میں لوٹی ہوئی نقد رقم اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک منظم گینگ کی صورت میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے کاج محمد بروئی گوٹھ اور اعتراف کے علاقوں میں ہاؤس ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔گرفتار ملزم 17 اپریل کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ الطاف حسین نامی شہری کے گھر میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوا اور موبائل فونزاور19ہزار روپے نقد رقم  لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 656/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 شہری الطاف حسین کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج ہے۔

سرجانی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا حلیہ مدعی کی جانب سے بتائے گئے حلیے سے بلکل ملتا ہے اور ملزم سے ہاؤس روبری میں چھینا گیا موبائل فون IMEI نمبر 359592053643584 بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزم امجد علی ولد عبدالحمید کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور شہری الطاف کے گھر سے چھینا گیا موبائل فون اور19 ہزار نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے ۔ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرسرجانی ٹائون  کے مختلف علاقوں میں ہاؤس روبری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا تھا۔ملزم کو مزید مقدمات میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔