گارڈن کےعلاقے میں کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی۔2بیوٹی پارلرزسیل
اسسٹنٹ کمشنر گارڈن کے حکم پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بیوٹی پارلرکو سیل کیا جارہا ہے
اسسٹنٹ کمشنر گارڈن کے حکم پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بیوٹی پارلرکو سیل کیا جارہا ہے
ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈر کی سخت ہدایت پہ ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی ٹیم کی جانب سےکرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنرز گارڈن ڈاکٹر محسن نے کرونا ایس او پیز کا جائزہ اور عمل درآمد کروانے کے لیے ضلع بھر کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈاکٹر محسن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2 بیوٹی پارلرز کو سیل کردیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سول لائن کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بدر کمرشل کے علاقے میں ایک سپر اسٹور کو سیل کیا گیا ۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھرکا کہنا تھا کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا ۔عملدرآمد نہ کروایا تو نقصان اٹھانا پڑیگا۔