پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان دوبارہ میئر لندن منتخب ہو گئے، لبیر پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے صادق خان نے 12لاکھ6ہزار34ووٹ حاصل کیے۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کنزرویٹو پارٹی کے شان بیلی کو شکست دے کرایک بار پھر سے لندن کے میئر منتخب ہوگئے۔کنزویٹو پارٹی کے شان بیلی 9لاکھ77ہزار601ووٹ حاصل کرسکے۔
میئر منتخب ہونے کے بعد صادق خان کا کہنا تھا کہ میں ایک امیگرینٹ کا بیٹا اورورکنگ کلاس سے ہوں، ہم سب کی ذمے داری ہے کہ مل جل کر رہیں، لندن کے شہریوں کی زندگی کو مزید بہترکرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔میراوعدہ ہے کہ مختلف قومیتوں کو قریب لائوں گا،عالمی وبا کورونا وائرس کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صادق خان پہلی بار2016 میں لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے،2016 میں انہوں نے دو لاکھ28ہزار وٹوں کی برتری سے الیکشن جیتا تھا۔