فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کا مقدمہ درج کیا جائے۔فائل فوٹو
فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کا مقدمہ درج کیا جائے۔فائل فوٹو

این اے 249۔ دوبارہ گنتی میں بھی قادر مندو خیل جیت گئے

این اے 249 کے الیکشن میں دوبارہ گنتی کے دوران بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندو خیل جیت گئے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی طرف سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی.

الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ گنتی کے دوران پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کے 500ووٹ مسترد ہوئے، ن لیگ مفتاح اسماعیل کے726 ووٹ مسترد ہوئے، پی ایس پی کے مصطفی کمال کے499 ووٹ مسترد ہوئے، کالعدم ٹی ایل پی کے457 ووٹ مسترد ہوئے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حافظ مرسلین کے 504 ووٹ مسترد ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے تیسرے روز این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے 276 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل کرلی، نئے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے 15656 ووٹ حاصل کیے، ان کے 500 ووٹ کم ہوئے مگر نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے 726 ووٹ کی کمی نے قادر خان مندوخیل کی برتری 909 ووٹ تک پہنچادی جبکہ ضمنی انتخاب میں یہ سبقت 683 ووٹ کی تھی۔

مفتاح اسماعیل کو دوبارہ گنتی میں 14747 ووٹ ملے جبکہ ضمنی انتخاب میں انہوں نے 15473 ووٹ حاصل کیے تھے،اسی طرح دوبارہ گنتی میں ٹی ایل پی کے امیدوار نزیر احمد کو 457 ووٹ کی کمی سے 10668 ووٹ، پی ایس پی امیدوار مصطفی کمال کو 499 ووٹ کی کمی سے 8728 ووٹ، پی ٹی آئی امیدوار امجد اقبال آفریدی کو241 ووٹ کی کمی سے 8681 ووٹ اور ایم کیو ایم کے امیدوار حافظ مرسلین کو 504 ووٹ کی کمی سے 7007 ووٹ ملے۔

آزاد امیدوار احمد کے بھی 294 ووٹ کم ہوگئے اور دوبارہ گنتی میں ان کے حاصل ووٹوں کی تعداد 1296 رہ گئی، ان 7 امیدواروں کے مجموعی طور پر 3221 ووٹ کم ہوئے جبکہ ضمنی انتخاب میں 30 امیدواروں کے مسترد ووٹوں کی تعداد 731 تھی

دوسری طرف صوبائی وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے قادرخان مندوخیل کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے بعد نتائج پر ہی کہہ دیا تھا کہ یہ جیت حق و سچ کی جیت ہے، ری پولنگ کا ڈرامہ رچانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ بلدیہ کے لوگوں نے پی ٹی آئی کواصل حیثیت دکھادی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوپانچویں نمبرپرآنے پرشرم آنی چاہیے پی ٹی آئی میں تھوڑی بہت شرم ہو توڈوب کرمرجائیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ جوبھی نیتجہ آئے گا مان لیں گے۔ مفتاح اسماعیل نے میرے گھرپرمٹھائی لانے کا وعدہ کیا تھا، اگروہ نہیں آئیں گے توصبح میں ان کے گھرمٹھائی بھجوادوں گا۔