طلعت صدیقی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا تھا۔فائل فوٹو
 طلعت صدیقی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا تھا۔فائل فوٹو

اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی انتقال کرگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی انتقال کرگئیں۔

اداکارہ طلعت صدیقی پاکستان کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ اور اداکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ تھیں۔ فریحہ پرویز نے فیس بک پر طلعت صدیقی کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا ’’میری خالہ طلعت صدیقی صاحبہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔‘‘

طلعت صدیقی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا تھا۔ ان کی پہلی فلم ’’ہمیں بھی جینے دو‘‘(1963) تھی جس میں بطور گلوکارہ متعارف ہوئیں۔ جب کہ بطور اداکارہ پہلی فلم ’’میخانہ‘‘(1964) تھی۔ طلعت صدیقی نے 70 کے قریب فلموں میں کام کیا لیکن کسی فلم میں وہ روایتی ہیروئن کے طور پر نظر نہیں آئیں۔

طلعت صدیقی کی دو بیٹیاں تھیں جن میں ناہید صدیقی، ایک نامور کتھک ڈانسر اور ضیاء محی الدین کی بیوی جبکہ دوسری بیٹی عارفہ صدیقی، بطور گلوکارہ اور اداکارہ ٹی وی سے فلم تک آئیں لیکن کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے موسیقار نذر حسین سے شادی کی تھی۔ اداکارہ طلعت صدیقی کی ایک بہن ریحانہ صدیقی بھی کئی فلموں میں معاون اداکارہ کے طو پر نظر آچکی ہیں۔

فریحہ پرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکارہ طلعت صدیقی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جو اُن کے مخلتف کرداروں کی ہیں۔

گلوکارہ نے مداحوں کو اس بُری خبر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری خالہ اور اداکارہ طلعت صِدیقی صاحبہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ طلعت صدیقی صاحبہ کی مغفرت فرمائے۔

واضح رہے کہ طلعت صدیقی کی مشہور فلموں میں ’دل نشین‘، ’حیدر سلطان‘ اور ’کالیا‘ شامل ہیں۔طلعت صدیقی نے ناصرف لالی ووڈ میں کام کیا بلکہ وہ ریڈیو پاکستان میں بھی کام کرچکی ہیں جبکہ اُن کی صاحبزادی عارفہ صدیقی بھی اداکارہ ہیں۔