حرم مکی کے سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان قصیم کی عدالتوں کے سابق سربراہ بھی تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدالرحمان العجلان نے کورونا وبا کے دوران بھی آن لائن تدریس جاری رکھی۔
شیخ عبدالرحمان نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد شرعی علوم پراپنی توجہ مرکوزکی اور خود کو مسجد الحرام میں تدریس کے لیے وقف کر لیا، وہ تقریباً 35 برس سے زائد عرصے تک مسجد الحرام میں درس دیتے رہے۔