افغانستان کے دارالحکومت میں ایک اسکول پر تین راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں 25 طالبات سمیت 40 افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پراس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ 100 کے قریب طالبات کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
I personally witnessed at least 30 dead bodies in Jinah Hospital in west of #Kabul, fallowing the deadly blast on school students in Kabul. #Kabulblast pic.twitter.com/JDp2BXspum
— jawidomid (@jawidomid) May 8, 2021
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین راکٹ اسکول کی عمارت سے ٹکرائے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ہے۔