افغان طالبان نے عید پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے، تاکہ تہوار پرامن اور محفوظ ماحول میں منایا جاسکے۔
میڈیا رپورتس کے مطابق طالبان کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ تمام مسلح افراد کو حملے روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں اسکول کے باہر بم دھماکے ہوئے تھے جن میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔افغان صدر نے سیدالشہد اسکول پر حملے میں طالبان کو ملوث قرار دیا جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردید اور حملے کی مذمت گئی ہے۔