افغانستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق پہلا بم دھماکا صوبے زابل میں ہوا جہاں مسافر بس سڑک کنارے لگے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک اور28 زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا دھماکا صوبے پروان میں ہوا جہاں ایک اور بس سڑک کنارے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق بم دھماکوں کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور چیکنگ کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں بم دھماکوں میں طالبان ملوث ہیں تاہم طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔