واقعے کے وقت گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔فائل فوٹو
واقعے کے وقت گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔فائل فوٹو

امریکا۔ گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعے کے وقت گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔

کولوراڈو پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واقعہ پر پہنچے تو 5 افراد ہلاک ہوچکے تھے جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا جس سے اسپتال منتقل کیا گیا، وہ بھی دوران علاج ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا کہ مشتبہ حملہ آور لڑکی کا دوست تھا ،سالگرہ پارٹی میں دوست ، کنبہ اور بچے شریک تھے۔ تقریب میں موجود بچوں پر ملزم نے فائرنگ نہیں کی۔ واقعہ کیوں ہوا اس کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جس کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔